ریاض 2024 میوزک سٹیز ایوارڈز کی میزبانی کرے گا

ایوارڈز 'معاشی، معاشرتی، ماحولیاتی اور ثقافتی ترقی کے لیے موسیقی کے شاندار استعمال' کے اعتراف میں دیئے جائیں گے۔

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کو 2024 کے میوزک سٹیز ایوارڈز کی میزبانی کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ یہ ایک سالانہ عالمی مقابلہ ہے جو 'معاشی، معاشرتی، ماحولیاتی اور ثقافتی ترقی کے لیے موسیقی کے شاندار استعمال' کے اعتراف میں دیئے جاتے ہیں۔

سعودی میوزک کمیشن نے جمعرات کو بتایا کہ تقریباً 100 ماہرینِ موسیقی کی اس تقریب میں شرکت متوقع ہے جو اگلے سال 14 سے 16 نومبر تک ریاض انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں منعقد ہوگی۔ مزید برآں سعودی سنٹر فار میوزک چھ ہفتوں پر محیط موسیقی کی تعلیم کے پروگرام کی میزبانی کرے گا۔

حکام نے کہا، ایوارڈز کی میزبانی بین الاقوامی ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے وزارتِ ثقافت کی کوششوں کی عکاسی کرتی ہے جو سعودی وژن 2030 کے اہداف کے مطابق ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں