ریاض نے ’’انٹرنیشنل میوزک سٹیز کنونشن اینڈ ایوارڈز‘‘ کی میزبانی حاصل کرلی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی میوزک کمیشن نے انکشاف کیا ہے کہ ریاض نے ’’انٹرنیشنل میوزک سٹیز کنونشن اینڈ ایوارڈز‘‘ کی میزبانی حاصل کرلی۔ ریاض شہر نے کئی بین الاقوامی شہروں سے مقابلہ کرنے کے بعد اگلے سال 2024 عیسوی کے لیے ’’انٹرنیشنل میوزک سٹیز کنونشن اینڈ ایوارڈز‘‘ کی میزبانی جیت لی ہے۔ موسیقی کے شعبہ میں یہ تقریب دنیا میں کانفرنسوں کی سب سے بڑی اور وسیع سیریز تصور کی جاتی ہے۔

اگلے سال کی میوزک سٹیز کانفرنس اور ایوارڈز 14 سے 16 نومبر تک ریاض انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں منعقد ہوں گے۔۔ اس میں دنیا بھر کے 100 سے زائد ماہرین کی جانب سے موسیقی کی صنعت کے مختلف موضوعات کی نمائش کی جائے گی۔

تقریب میں 3 اکتوبر سے 14 نومبر تک ریاض میں سعودی میوزک سینٹر کے زیر اہتمام 6 ہفتوں کے دوران 50 سے زیادہ مقامی اور علاقائی شرکا کی شرکت کے ساتھ ایک تعلیمی پروگرام بھی منعقد کیا جارہا ہے۔

میوزک سٹیز کانفرنس اور ایوارڈز میں متعدد سرگرمیاں اور ایونٹس شامل ہیں جو موسیقی کے شعبے کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔ اس میں موسیقی کے مختلف شعبوں میں متعدد اور متنوع موضوعات کا احاطہ کیا جاتا ہے۔

سعودی دارالحکومت ریاض اس تقریب کی میزبانی سعودی ویژن 2030 کے تحت بین الاقوامی ثقافتی تبادلے کو اپنے سٹریٹجک اہداف کے حصول کے تحت کر رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں