سعودی عرب میں شہرہ آفاق شاعر "طرفہ ابن العبد " کی یاد میں فیسٹیول کا انعقاد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کی وزارت ثقافت 16 سے 24 نومبر کے دوران الاحساء میں "طرفہ ابن العبد" فیسٹیول کا آغاز کر رہی ہے، جس کا مقصد معروف عرب شاعر کی شخصیت، ان کی شاعرانہ سوانح عمری، ان کی زندگی اور ان کے لازوال ادبی کاموں کو متعارف کرانا ہے۔

زمانہ جاہلیت کے شعراء میں شمار کیے جانے والے’طرفہ بن العبد‘ کی یاد میں میلے کا انعقاد وزارت ثقافت کی طرف سے عربی زبان وادب کی عظمت رفتہ کی بحالی اور قدیم عرب شعرو ادب کو زندہ کرنے کے لیے شروع کیے گئے ’مسار شعر العربی‘ اقدام کا حصہ ہے۔

اس میلے میں ثقافتی سرگرمیوں اور مختلف خطوں میں واقع تقریبات کا ایک پیکج شامل ہے۔اس میلے کے ذریعے وزارت ثقافت شاعر کی زندگی اور اس کی مشہور نظموں اور کلام کے سماجی دھارے پراثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ وزارت ثقافت کے زیراہتمام ایک تھیٹر پرفارمنس بھی شامل ہے جس میں شاعر طرفہ بن العبد کے بارے میں ایک ڈرامہ پیش بھی کیا جائے گا۔

طرفہ بن العبد فیسٹیول
طرفہ بن العبد فیسٹیول

اس میلے میں "پرفارمنس سینز" کوالگ سے جگہ دی گئی ہے جس میں سعودی میوزیکل بینڈ کا ایک گروپ لائیو پرفارمنس پیش کرےگا۔ اس میں طرفہ بن العبد کی نظموں کو گائیکی کے انداز میں پش کیا جائےگا۔

میلے میں بچوں اور خاندانوں کے لیے الگ سے جگہیں مختص کی گئی ہیں جہاں ان کی تفریح کا اہتمام کیا جائے گا۔

اس میلے میں الاحساء شہر کے مقامی کھانوں کے لیے مخصوص جگہ بھی تیار کی گئی ہے، تاکہ مہمانوں مشرقی علاقے اور خاص طور پر الاحساء کے ورثے سے جڑے روایتی کھانوں کے بارے میں معلومات حاصل ہو سکیں۔

خیال رہے کہ شاعر طرفہ بن العبد کا شمار قبل از اسلام کے بہترین شاعروں میں ہوتا ہے اور ان کا پورا نام عمرو بن العبد بن سفیان بن سعد بن مالک بن ضبیعہ البکری ہے، وہ بچپن سے ہی اپنی تیز ذہانت اور شعرگوئی کی وجہ سے مشہور تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں