شیخہ نورہ کی وفات پر سعودی قیادت کی طرف سے تعزیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ کو تعزیتی مکتوب روانہ کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے شیخہ نورہ بنت سلمان بن حمد بن عیسی کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

سعودی قیادت نے شاہ بحرین کے نام اپنے مکتوب میں کہا ہے کہ ’ہمیں شیخہ نورہ کی وفات پر صدمہ ہے‘۔

’ہم آپ سے اور متوفیہ کے لواحقین سے دل کی گہرائیوں سے تعزیت پیش کرتے ہیں‘۔

’ہم لواحقین کے لیے صبر اور متوفیہ کے لیے بلندی درجات اور جنت کی دعا کرتے ہیں‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں