’فرزند مکہ‘ یوسف بجاش جس نے فوٹو گرافی کے شوق میں مکہ مکرمہ کا قدرتی حسن اجاگر کیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
4 منٹس read

سعودی عرب کے یوسف بجاش کا شمار مملکت کے پرانے فوٹوگرافروں میں ہوتا ہے۔ ان کے سوشل میڈیا پیج ان کے کیمرے سے لی گئی تصاویر اور قدرتی مناظر سے بھرے ہوئے ہیں۔

حال ہی میں اس نے مکہ معظمہ میں چودہویں کے چاند اور مکہ کلاک ٹاورکی ایک ساتھ عکس بندی کرکے مناظرسوشل میڈیا پر پوسٹ کیے تو انہیں بے حد سراہا گیا۔

مکہ معظمہ کی فضا میں چودہویں کا چاند ایسا چمکا کہ ’خوبصورتی کے معنی اور اس جگہ کی حرمت آپس میں مل گئے‘۔

مگر اس میں فوٹو گرافر کا بھی کمال ہے کہ جس نے اس قیمتی لمحے کو فوٹو گرافر یوسف بجاش نے کیمرے میں محفوظ کرلیا۔

اس طرح مکہ معظمہ میں چمکتا چاند حرم قدسی کے ساتھ مل کر اور کا منظر ایک پینٹنگ کی شکل اختیار کرگیا۔

یوسف نے اس لمحے کو اس وقت کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا جب چاند گرہن کے بعد مشرق سے آنے والے بادلوں کے درمیان سے نمودار ہوا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے بجاش کا کہنا تھا کہ "میں نے موسم کی ایپلی کیشنز کے ذریعے فلم بندی کے مناسب مقام کا تعین کیا، پھر میں چاند، کلاک ٹاور کی ایک تصویر کھینچنے میں کامیاب رہا۔

اس نے بتایا کہ میں نے مکہ کلاک ٹاور چاند کو ایک دائرے میں فوکس کرنا تھا۔ اس کے لیے میں 480 میٹر کے فاصلے پر چلا گیا۔ وہاں سے چاند اور کلاک ٹاور کیمرے میں ایک جگہ آگئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک پروفیشل فوٹو تھا جسے سوشل میڈیا نیٹ ورکس پر بہت زیادہ پسند کیا گیا۔

چاند کی تصویر کشی

انہوں نے مزید کہا کہ "2010ء میں میں چاند کی خوبصورتی کو دستاویز کرنا چاہتا تھا۔ اس وقت، میرے پاس ایک زوم لینس تھا جو چاند اور سورج کو ان کی قدرتی حالت میں اور سورج گرہن کی صورت میں تصویر بناتا تھا۔ میں نے کیمرہ چلانا سیکھا۔ سورج کے طلوع و غروب، چاند کے طلوع و غروب اور چاند اور سورج کو زمین سے جوڑنے کے مناظر اور ان کی اہمیت کو فوٹو گرافی کے ذریعے اجاگر کرنے کی کوشش کرتا رہا۔

مکہ کے آسمان پر چاند
مکہ کے آسمان پر چاند

انہوں نے کہا کہ "میں نے اس معاملے کے لیے مخصوص کردہ پروگراموں کا استعمال کیا۔ تصاویر بنانے اور منصوبہ بندی کرنے کا تجربہ حاصل کیا۔

پروگراموں کے ذریعے میں ان کیلنڈرز اور الارم گھڑیوں سے واقف ہوا جو مجھے پیشہ ورانہ تصاویر حاصل کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ مہینے کے وسط میں چاند کی تصویر کھینچنا اور اس کی خوبصورتی پر غور کرنا بہت ضروری ہے۔ میں مہینے کے وسط میں 4 دن کی تصویر بناتا ہوں جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر اپنے فالورزسے شیئر کرتا ہوں۔

فوٹو گرافی کا شوق

بجاش نے کہا کہ "میں 2004ء سے فوٹو گرافی کا دلدادہ ہوں۔ میرا پہلا آرکائیو 2006 میں بنا تھا۔ فوٹو گرافی کا میرا جنون وقت کے ساتھ بڑھتا رہا۔ 2011ء میں قدرتی مقامات کی تصویر کشی کا شوق ابھرا۔ پھر فوٹو گرافی ایک ہنر میں بدل گئی اور فوٹوگرافروں کے ساتھ میرے تعلقات کی وجہ سے میری مہارتوں میں اضافہ ہوا۔ میں نے فوٹوگرافی کےبارے میں زیادہ سے زیادہ سیکھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ "میں مکہ مکرمہ میں پیدا ہوا ہوں، اس لیے میں فرزند مکہ ہوں۔ میں اس کی گلیوں، سڑکوں راہ داریوں پہاڑوں، وادیوں اور میدانوں کو جانتا ہوں، میں نے مکہ کی خوبصورتی کو دستاویزی بنانے کا فیصلہ کیا، اور میں نے اپنی فوٹو گرافی کا سب سے بڑا حصہ مکہ مکرمہ کو دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں