فلسطین اسرائیل تنازع

القسام بریگیڈز کا غزہ کے جنوبی محاذ پر اسرائیلی افواج کے ساتھ جھڑپوں کا دعویٰ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فلسطینی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ اس کے جنگجو جنوبی غزہ کی پٹی میں گھسنے والی اسرائیلی فوج کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ وہ مشین گنوں اور راکٹوں سے ان کے ساتھ لڑ رہے ہیں۔

القسام نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر کہا کہ "القسام کے مجاہدین نے جنوبی غزہ کے محور میں گھسنے والی دشمن افواج کا جھڑپوں میں بھرپور جواب دیا۔

انہوں نے اسرائیلی فوجی گاڑیوں پر ’الیاسین 105‘ گولوں اور دھماکہ خیز آلات سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4 فوجی گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ "القسام بریگیڈز نے شمال مغربی غزہ کے محور میں دو صہیونی ٹینکوں اور بلڈوزر کو دو ’الیاسین 105‘ گولوں سے نشانہ بنایا"۔

شمالی غزہ کی پٹی میں عینی شاہدین نے بیت لاہیا شہر کے شمال مغربی محور پر مشین گنوں کے ساتھ پرتشدد جھڑپیں سننے کی اطلاع دی۔

غزہ کی پٹی سے فلسطینی ذرائع کے مطابق شمالی غزہ کی پٹی کے شہر بیت حانون کے مشرق میں اور وسطی غزہ کی پٹی میں دیر البلح شہر کے مشرق میں مسلسل فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔

خیال رہے کہ یہ جھڑپیں ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہیں جب دوسری طرف اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی پر فضائی آپریشن کے ساتھ زمینی کارروائی بھی شروع کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں