شمالی غزہ میں القسام کےجنگجوؤں کاگھات لگاکراسرائیلی فوج پرحملہ،کئی فوجی ہلاک اورزخمی

اسرائیلی فوجیوں کو لاشیں اور زخمی اٹھانے کے لیے فضائی کمک بھیجنا پڑی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں بالخصوص شمال میں اسرائیلی حملے اور بمباری جاری ہے، غزہ شہر کے شمال میں اسرائیلی فوج اور حماس کے جنگجوؤں کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئی ہیں۔

العربیہ/الحدث نے منگل کو اطلاع دی ہے کہ حماس کے جنگجو بظاہر ایک سرنگ سے نکلے اور بیت حنون میں 35 اسرائیلی فوجیوں پر گھات لگا کر ان پر حملہ کردیا۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ آپریشن جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق گھات لگا کر اسرائیلی فوج کے ایک پورے ڈویژن (تقریباً 35 فوجیوں) کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 8 اسرائیلی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

فضائیہ کو مداخلت کرنا پڑی

بیت حانون میں حماس کے جنگجوؤں کے گھیرے میں آئے اسرائیلی فوجیوں کو فضائیہ کی طرف سے مدد فراہم کی گئی۔ حماس کے حملوں میں مارے جانے والے اسرائیلی فوجیوں کی لاشیں اور زخمیوں کو ہیلی کاپٹروں کی مدد سے منتقل کیا گیا۔

دوسری طرف حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اعلان کیا کہ اس نے شمالی غزہ کی پٹی میں بیت حانون میں اسرائیلی فوجیوں کے خلاف گھات لگا کر حملہ کیا ہے۔

یہ میدانی پیشرفت اس وقت ہوئی جب گنجان آباد غزہ کی پٹی نے مختلف علاقوں پر اسرائیلی بمباری میں حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں