مشرق وسطیٰ

اردن نے تل ابیب سے اپنا سفیر واپس بلوانے کا اعلان کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اردن نے تل ابیب سے اپنا سفیر واپس بلوانے کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیل سے کہا ہے کہ وہ بھی اپنا سفیر عمان بھیجنے سے گریز کرے۔

وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سفیروں کے دوطرفہ تبادلے کا معاملہ اب غزہ کے خلاف اسرائیلی جارحیت رکوانے سے مشروط ہے۔

عمان وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ جنگ کے تناظر میں اردن کے اندر ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر عمان میں تعینات اسرائیلی سفیر دو ہفتے قبل اسرائیل چلے گئے وہ بھی اب صرف غزہ میں جنگ بندی کی صورت میں ہی واپس آ سکیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں