تل ابیب کے لئے امارات کی فضائی سروس 30 نومبر تک بند رہے گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

متحدہ عرب امارات کی 'امارات ائیرلائنز' نے تل ابیب کے لئے پروازوں کی منسوخی میں 30 نومبر تک توسیع کر دی ہے۔

امارات کی موبائل ایپلی کیشن پر جاری ایک بیان کے مطابق "ہم اسرائیل کی صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں اور متعلقہ حکام سے رابطے میں ہیں۔ ہمارے لئے مسافروں، عملے اور سٹیک ہولڈرز کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔"

یاد رہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے نتیجے میں متعدد عالمی فضائی کمپنیوں نے سکیورٹی وجوہات کی بناء پر سروس معطل کر دی تھی۔

غزہ میں سات اکتوبر کو حماس نے ایک غیر معمولی حملہ کیا تھا، جس کے دوران اس کے جنگجوؤں نے سرحدی باڑ عبور کر کے اسرائیلی فوجی اڈوں میں گھس کر غزہ کی پٹی کے غلاف میں قائم سرحدی بستیوں پر حملہ کیا تھا، جس میں 1400 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے، جن میں زیادہ تر عام شہری تھے اور 240 کو یرغمال بنا لیا تھا۔

اسرائیلی حکام کے مطابق اس کے بعد اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر شدید بمباری اور زمینی کارروائیاں کیں، جس میں جمعہ کی شام سے تیزی آئی ہے، غزہ کی وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق اس کے نتیجے میں اب تک 8,796 افراد شہید ہو چکے ہیں، جن میں سے زیادہ تر عام شہری ہیں، جن میں 3,648 بچے بھی شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں