سڑک پار کرتی سعودی لڑکی جسےموت چھو کر گذر گئی: دل تھام کر ویڈیو دیکھیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں ایک لڑکی کو مصروف شاہراہ کو تیز رفتار گاڑیوں کے درمیان گذرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس موقعے پر لڑکی تیز رفتار کاروں کے ٹکرانے اور حادثے سے بال بال بچ جاتی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تیز رفتاری سے گاڑی چلانے والا ایک ڈرائیور لڑکی کو سڑک کے درمیان دیکھ کر حیران رہ گیا۔ لڑکی تذبذب میں تھی اور قریب تھا کہ وہ گاڑی کی زد میں آجاتی۔

اس ویڈیو کلپ نے سوشل میڈیا پرایک نئے تنازع کو جنم دیا ہے۔ صارفین نے ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر شہریوں کو مشورہ دیا ہےکہ وہ سڑک پار کرتے وقت احتیاط کا مظاہرہ کریں۔ سڑک پار کرتے وقت گاڑیوں کو دیکھ کر چلیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ آنے والی گاڑی بہت دور ہے۔

ایک صارف نے کہا کہ "ڈرائیور کی طرف سے تیز رفتاری اور لڑکی کی طرف سے عجیب رویہ۔ خدا کا شکر ہے جس نےاسے حادثےسے بچا لیا"۔

درایں اثناء جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ نے پیدل چلنے والوں کے کراسنگ کی خلاف ورزیوں کے بارے میں خبردار کیا ہے جس کی خلاف ورزی کرنے والوں پر باقاعدہ جرمانہ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں