ناقابل یقین منظر، تبوک میں سیلابی ریلے میں پھنسے اونٹ کو دیکھیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر تبوک میں سیلابی رہنے کی زد میں آنے والے اونٹوں کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

سیلابی ریلے میں تیرتا اونٹ

فوٹوگرافروں نے کیمروں کی مدد سے اونٹوں کو صحرا کی ریت پر معمول کے مطابق چلنے کے بجائے دریا کے بیچ میں تیرتے ہوئے ان کی ویڈیوز بنائیں۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سعودی عرب کے شمال مغرب میں واقع تبوک میں شدید کے نتیجے میں کئی ندی نالے پانی سیلابی ریلوں کی شکل اختیار کرگئی اور چٹانیں زیر آب آگئیں۔

دوسری طرف سعودی عرب میں وزارت برائے ماحولیات، پانی اور زراعت نے وضاحت کی کہ تبوک کے علاقے میں گذشتہ اتوار کے بعد سے سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، تبوک ہوائی اڈے پر بارش کی مقدار 26.6 ملی میٹر اور تیما میں 15.0 ملی میٹر تک پہنچ گئی۔

جب کہ تبوک میں رحیب میں 14.4 ملی میٹر، العسافیہ میں 9.2 ملی میٹر، العلقان حقل میں 7.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ مدینہ منورہ کے علاقے میں العلا میں 22.0 ملی میٹر، الحسو الحناکیہ میں 21.6 ملی میٹر، الصویدرہ میں 17.4 ملی میٹر اور الیتمہ میں 11.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں