حزب اللہ کا سرحدی علاقوں پر محو پرواز اسرائیلی ڈرون مار گرانے کا دعوی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

لبنانی حزب اللہ نے جمعرات کو ایک اعلان میں بتایا ہے کہ اس نے ایک اسرائیلی ڈرون کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اسرائیل کے ساتھ سرحدی علاقوں پر پرواز کر رہا تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ میزائل براہ راست ڈرون سے ٹکرایا جس کی وجہ سے وہ فوری طور پر گر کر تباہ ہو گیا۔

بدھ کے روز اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان نے دعوی کیا تھا کہ قابض فوج نے لبنانی سرزمین کے اندر حزب اللہ کے انفراسٹرکچر اور ٹینک شکن میزائل لانچنگ سائٹس پر بمباری کی ہے۔

اسرائیلی کیپٹن ایلا نے ایکس پلیٹ فارم پر پوسٹ کردہ پیغام میں کہا ’’کہ لبنانی سرزمین سے اسرائیل کی سمت الجبل کے علاقے میں ٹینک شکن میزائل داغنے کا منصوبہ اسرائیلی فوج نے ناکام بنایا جس سے اسی علاقے میں ایک اور مسلح سیل کے خاتمے کا اشارہ ملتا ہے۔‘‘

اسرائیلی فوج کی خاتون ترجمان نے کہا کہ یہ واقعہ یفتاح بلدیہ کے علاقے کی جانب گولہ باری کے بعد ہوا۔

اس سے پہلے حزب اللہ نے اعلان کیا تھا کہ اس نے بٹالین کے ہیڈ کوارٹر حدب البستان، بیاض بلیدہ اور خلیت وردہ میں اسرائیلی فورسز کے ٹھکانوں کو توپ خانے کے گولوں اور میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

جھڑپیں اور تصادم روزانہ کا معمول

یہ امر قابل ذکر ہے کہ غزہ میں اسرائیل اور فلسطینی دھڑوں کے درمیان تنازعہ شروع ہونے کے بعد، سات اکتوبر کو حماس کے جنگجوؤں کے اچانک حملے اور غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی اڈوں اور بستیوں کی طرف ان کی دراندازی کے بعد، لبنان اور اسرائیل کی سرحدیں بند ہو گئی ہیں۔ اب ان سرحدوں پر روزانہ جھڑپیں اور تصادم دیکھنے میں آتا ہے۔

تاہم، مگر آج تک اسے فوجی معنوں میں "محدود" سمجھا جاتا ہے، جس کی بہت سے ماہرین نے تصدیق بھی کی ہے۔ اسرائیلی حکام نے پہلے لبنانی حکومت کو سرحدوں کی خلاف ورزی کے خلاف خبردار کیا تھا اور اسے کسی بھی وسیع پیمانے پر خلاف ورزی کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔

اس وقت سے بہت سے مغربی ممالک کے تجزیہ کاروں نے غزہ میں جاری جنگ کے وسیع تر علاقائی تنازع میں پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا تھا، جس میں حزب اللہ اپنی طاقت کے ساتھ مداخلت کرے گی، جب کہ ایران کے وفادار دوسرے گروہ شام اور گولان کی پہاڑیوں میں منتقل ہو رہے تھے۔ اسی طرح عراق اور یمن بھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں