مشرق وسطیٰ

حماس کے عسکری ونگ نے اسرائیلی گاوں پر 12 راکٹ فائر کیے ہیں: ترجمان القسام بریگیڈ

دو افراد زخمی ہوئے ہیں؛ پولیس اہلکار اور فائر فائٹر موقع پر موجود تھے: اسرائیلی ترجمان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

حماس کے لبنان میں موجود عسکری ونگ کے ترجمان نے کہا ہے القسام بریگیڈ نے لبنان کی سرحد کے پاس اسرائیل کے زیر قبضہ علاقے میں 12 راکٹ حملے کیے ہیں۔ یہ 12 راکٹ حملے جمعرات کے روز کیے ہیں۔

القسام بریگیڈ کے لبنان میں موجود ترجمان کے مطابق اسرائیلی قصبے کریات شمونہ پر داغے گئے۔ یہ بیان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام کے ذریعے جاری کیا گیا ہے۔

اسرائیل کی ایمرجنسی میڈیکل سروس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ حماس کے القسام بریگیڈ کے تازہ راکٹ حملے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو ئے ہیں۔ ان کے علاوہ ایک اسرائیلی جو چھرا گھونپے جانے سے زخمی ہوا تھا۔ اس 25 سالہ یہودی کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔

اسرائیلی پولیس افسران کا کہنا تھا 'جب حماس کے القسام بریگیڈ کے راکٹ حملے کے وقت پولیس اہلکار اور اسرائیلی آگ بجھانے والے فائر فائٹر موقع پر موجود تھے۔

اسرائیلی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیل کے ایمرجنسی کے سے متعلق سٹاف نے جلی ہوئی گاڑیوں کا معائنہ کر رہے ہیں۔ ادھر حماس کے عسکری ونگ کے ترجمان کے مطابق اسرائیل کو غزہ پر اس کے حملوں کا جواب دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں