متحدہ عرب امارات کا غزہ کے ایک ہزار بچوں کے علاج کا اعلان

اسرائیلی حملوں سے فلسطینی اموات کی تعداد نو ہزار سے زیادہ ہو گئی: وزارت صحت غزہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار فلسطینی بچوں کا علاج کرے گی۔

متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق صدر شیخ محمد بن زید آل نہیان نے ہسپتالوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غزہ سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار فلسطینی بچوں اور ان کے اہل خانہ کا علاج کریں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سات اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں تین ہزار چھ سو 48 بچوں سمیت آٹھ ہزار سات سو 96 فلسطینی جان سے جا چکے ہیں۔

درایں اثنا غزہ کی وزارت صحت کے حوالے سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے جان سے جانے والوں کی تعداد 9,061 تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ سات اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد سے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک 9,061 افراد جان سے جا چکے ہیں۔ جن میں سے 3,760 بچے تھے۔

جبکہ اسرائیلی حملوں میں زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بھی 32 ہزار ہو چکی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں