قطری پاکستان بحریہ کی سپیشل فورسز کی مشقیں کراچی میں اختتام پذیر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پاکستان نیوی اسپیشل سروس گروپ اور قطری نیول اسپیشل فورسز کے مابین دو طرفہ مشق محارب البحر کے چھٹے ایڈیشن کا کراچی میں انعقاد کیا گیا، یہ مشق ہر سال متبادل طور پر پاکستان اور قطر میں منعقد کی جاتی ہے۔

جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق 2 ہفتوں تک جاری رہنے والی مشقوں میں فراگ مین آپریشنز، کوآرڈینیٹڈ میری ٹائم انٹرڈکشن آپریشنز، شپ وزٹ۔ بورڈ سرچ اینڈ سیزر(SVBSS)، اسنائپر ویپن فائرنگ، انسداد دہشتگردی کی ٹریننگ، کلوز کوارٹر کامبٹ (CQC)، فاسٹ روپ انسرشنز پرمشتمل مشقیں شامل تھیں۔

مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کے دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانا اور پاکستان نیوی اسپیشل سروس گروپ اور قطری نیول اسپیشل فورسز کے باہمی تعاون اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو بہتر بنانا تھا۔

یہ مشق دونوں بحری افواج کی اسپیشل فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے فروغ کے لیے انتہائی فائدہ مند ہونے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے دیرینہ اور تاریخی برادرانہ تعلقات کی مظہر ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں