غرب اردن: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مختلف واقعات میں آٹھ فلسطینی شہید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فلسطینی طبی عملے کے مطابق اسرائیل فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں رات گئے اور جمعہ کو علی الصباح کارروائی کرتے ہوئے آٹھ فلسطینیوں کی جان لے لی۔

فلسطینی طبی ذرائع کی جانب سے جمعہ کو جاری کیے جانے والے ایک بیان میں بتایا گیا کہ سات فلسطینی شہریوں کو مختلف چھاپوں کے دوران گولی ماری گئ جبکہ ایک فلسطینی گزشتہ واقعہ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔

اسرائیلی فوج کے مطابق حماس کی جانب سے اسرائیل پر 7 اکتوبر کے حملوں کے بعد سے غرب اردن میں اب تک 1260 فلسطینیوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے جن میں سے 760 مشتبہ طور پر حماس سے تعلق رکھتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں