جاپان فلسطینیوں کو 65 ملین ڈالر کی اضافی امداد دے گا: وزیر خارجہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

جاپان فلسطینیوں کو 65 ملین ڈالر کی امداد دے گا۔ وزیر خارجہ یوکو کامیکاوا نے دورہ اسرائیل اور اردن کے موقع پر کہا ہے کہ جاپان غزہ کے تنازعے پر تشویش کے پیش نظر فلسطینیوں کو انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کرے گا۔

اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن اور فلسطینی ہم منصب ریاض المالکی سے ملاقات کے بعد اردن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر خارجہ یوکو کامیکاوا نے کہا جاپان جنگ زدہ غزہ کو مادی امداد فراہم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

اس موقع پر کامیکاوا نے کہا اسرائیل اور فلسطین کے لیے ضروری ہے کہ وہ پرامن طور پر ایک ساتھ رہنے کے قابل ہوں تاکہ دہشت گردی کی ایک اور المناک کارروائی سے بچا جا سکے۔ مزید کہا کہ ایلی کوہن اور ریاض المالکی کو جاپان کی دو ریاستی حل کے لیے حمایت سے بھی آگاہ کیا تھا۔

واضح رہے صنعتی گروپ آف سیون ممالک کے وزرائے خارجہ کی ٹوکیو میں میزبانی سے چند روز قبل یہ دورہ کیا گیا ہے۔ اسرائیل نے انسانی بنیادوں پر توقف کے مطالبات کی مزاحمت کی ہے۔

کامیکاوا نے غزہ پر اسرائیل کے حملے کیا بین الاقوامی حدود میں تھے کے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا اور کہا انسانی حقوق کے تحفظ کے جذبے کی تعمیل کرنی چاہیے اور غیر ضروری شہری ہلاکتوں کا سبب نہیں بننا چاہیے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں