سعودی عرب:سیلابی ریلے میں ڈوبے بچے کی لاش اور ایک شخص کو زندہ بچا لیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی الحائط گورنری میں سول ڈیفنس کی ٹیموں نے رضاکار ٹیموں کی مدد سے ابو سہیلات نامی گاؤں میں سیلاب میں ڈوبنے والے بچے کی لاش برآمد کرلی ،جب کہ مغربی سعودی عرب کے شہر طائف میں شہری دفاع کی ٹیموں نے پانی میں ڈوبنےوالے ایک شخص کو بچا لیا۔ وہ علاقے میں بارش کی لہر کے بعد گاڑی کے اندر ایک سیلابی ریلے میں پھنس گیا تھا۔

سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نےبارش کے موسم میں شہریوں سے احتیاط برتنے، محفوظ مقامات پر رہنے، سیلاب، پانی کے دلدل اور وادیوں میں جمع ہونے والے پانی سے دور رہیں۔

دوسری طرف سعودی عرب کے قومی مرکز برائے موسمیات نے اپنی آج کی موسم کی رپورٹ میں مملکت کی الشرقیہ، ریاض، القصیم، حائل، تبوک، مدینہ منورہ کے علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے اور ژالہ باری کے ساتھ موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں