غزہ کے بے گھر افراد پر پناہ گاہیں بھی تنگ،شہری کپڑے دھونے کے لیے سمندر کا رخ کرنے لگے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

جنگ سے تباہ حال غزہ کی پٹی کے ساحلی علاقوں میں سمندر کے کنارے شہریوں کی بڑی تعداد کو کپڑے دھوتے اور نہاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پناہ گاہوں میں پانی کی قلت اور اسرائیلی بمباری کے خطرے کے پیش نظر وہ سمندر کا رخ کرنے پر مجبور ہیں۔

ان کو درپیش خطرات اور اسرائیلی بمباری کے امکان کے باوجود غزہ کے لوگ ساحل پر نہانے اور کپڑے اور برتن دھونے پر مجبور ہیں۔ ایک ماہ سے غزہ کی پٹی میں جنگ کے بعد سے مکین پانی کی کمی شکار ہیں۔

ساحل پر موجود لڑکوں نے بتایا کہ وہ سمندر کے کھارے پانی کے باوجود نہانے پر مجبور ہیں۔ ان کی مائیں شیلٹر سکولوں میں پانی کی کمی کی وجہ سے کپڑے دھونے سے قاصر ہیں۔

آج ہفتے کو غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج اور مسلح فلسطینی دھڑوں کے درمیان محصور پٹی میں کشیدگی کے 4 ہفتے مکمل ہو گئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں