اسرائیلی فوج کے چیف نے غزہ میں اپنے فوجیوں کے ساتھ کچھ وقت گذارا ہے:ترجمان آئی ڈی ایف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ایک ماہ سے حماس کے خلاف جاری اسرائیلی جنگ میں پہلی بار اسرائیلی فوجی سربراہ کے اپنے فوجیوں کےساتھ ایک تصویر شئیر کی گئی ہے۔

یہ تصویر اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق غزہ کے علاقے میں موجود فوجیوں کےساتھ ہے۔

اسرائیل کی فوج کے سربراہ ہرزی حلوی کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے غزہ پر حملہ آور فوجیوں کے ساتھ ہفتے کے روز کچھ وقت گذارا ہے۔

تاہم یہ ذکر نہیں ہے کہ یہ غزہ کے کس علاقے میں موجودگی تھی اور غزہ میں فوجیوں کو حوصلہ دینے کے لیے فوجی سربراہ نے پہلی بار کیوں ضروری سمجھا گیا۔ تصویر میں فوجیوں کو غزہ سے باہر کے کسی منظر میں دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے دو روز قبل حماس کی طرف سے اسرائیلی فوج کی بکتر بند گاڑیوں اور ٹینکوں کو بھی ناکارہ بنانے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

ادھر جب فوجی ترجمان سے فوجی سربراہ کے غزہ جانے کے بارے میں میڈیا کے لوگوں نے تصدیق کرنے کے لیے رابطہ کیا تو جواب تھا ' ہاں وہ آج (ہفتے کے روز) غزہ میں تھا۔' اپنے فوجیوں کے ساتھ غزہ میں تھا ۔ اسرائیلی ٹی وی چینل نے اپنے فوجی سربراہ کی غزہ میں موجودگی کی تصویریں بھی سکرین پر دکھائی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں