فلسطین اسرائیل تنازع

غزہ جنگ کا پھیلاؤ ناگزیر ہوچکا: ایرانی وزیرخارجہ کی پھر دھمکی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

ایران کے وزیر خارجہ نے ایک پھر دھمکی آمیز لہجے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں اور اسرائیل کے درمیان جاری لڑائی پھیلنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔

ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب 7 اکتوبر کو غزہ میں چھڑنے والی جنگ کے خطے میں پھیلنے کے خدشات مسلسل بڑھ رہے ہیں۔

جنگ کے پھیلاؤ سے نہیں بچا جا سکتا

ایران پر شام اور عراق میں اپنے اڈوں کو نشانہ بنانے کے امریکی الزامات اور تہران کی طرف سے اس معاملے کی تردید کے باوجود ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کا خیال ہے کہ غزہ میں جنگ کے دائرہ کار میں توسیع "ناگزیر" ہے۔

ایرانی نیوز ایجنسی ’آئی آر این اے‘ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ "غزہ میں اسرائیلی فوج کی طرف سے عام شہریوں کے خلاف جارحیت کے بعد جنگ کے دائرہ کار میں اضافہ ناگزیرہے‘‘۔

ایرانی وزیر نے اپنے عراقی ہم منصب فواد حسین کے ساتھ فون پر بات پر کرتے ہوئے کہا کہ ''اسرائیل کے لیے امریکی حمایت خطے میں موجودہ بحران میں اضافے کی بنیادی وجہ ہے''۔

امریکا نے اسرائیلی جنگ کی حمایت جاری رکھی تو اس کے خلاف محاذ کھل جائیں گے: ایران

ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے دھمکی دی کہ فلسطینی دھڑے اور خطے کے مختلف گروپ اسرائیل کے ساتھ کسی بھی صورت حال کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے جمعہ کی شام اپنے شامی ہم منصب فیصل مقداد کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور امریکا غزہ میں بڑھتی کشیدگی اور اس کے نتائج کے ذمہ دار ہیں۔

علاقائی جنگ

قابل ذکرہے کہ گذشتہ ہفتوں کے دوران عراق اور شام میں امریکی اڈوں پر درجنوں حملوں کے بعد ایران نے گذشتہ ہفتے تصدیق کی تھی کہ اس کا ان واقعات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ایرانی وزیر داخلہ احمد واحدی نے زوردے کر کہا ہے کہ ان کے ملک کا خطے میں امریکی اڈوں اور افواج پر حملوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

حماس

انہوں نے امریکا کوخبردار کرتے ہوئے کہا کہ"امریکا کو جان لینا چاہیے کہ خطے میں اس کے اقدامات پر خاموش نہیں برتی جائے گی بلکہ بھرپور جواب دیا جائے گا‘‘۔ ان کا اشارہ اسرائیل کے لیے امریکا مکمل حمایت اور غزہ پرمسلط کی گئی جنگ میں اسرائیل کا ساتھ دینے کی طرف تھا۔

یاد رہے کہ عالمی سطح پر غزہ جنگ کے پھیلنے کا خدشہ ہے۔ کیونکہ اسرائیل کے شمالی محاذ پر کئی ہفتوں سے لبنانی حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں ہو رہی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں