غزہ میں حماس کے زیر کنٹرول علاقے تباہ ہو رہے: اسرائیل

ہم نے 48 گھنٹوں کے اندر 24 اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو تباہ کردیا: القسام بریگیڈ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلانٹ نے کہا ہے کہ غزہ کے اندر حماس کے ساتھ گزشتہ دو دنوں سے شدید لڑائی لڑی جارہی ہے۔ گیلانٹ نے ہفتہ کے روز کہا ہم فتح حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ غزہ میں حماس کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ لڑائی کے اختتام پر حماس باقی نہیں رہے گی۔ غزہ میں حماس کے زیر کنٹرول علاقے ختم ہو رہے ہیں۔

گیلانٹ نے مزید کہا ہم نے غزہ میں حماس کے بہت سے جنگجوؤں اور 12 رہنماؤں کو بھی ہلاک کردیا۔ ہم یحییٰ السنوار تک پہنچ کر اسے بھی ختم کر دیں گے۔ گیلانٹ نے کہا واشنگٹن غزہ میں غزہ میں حماس پر بمباری کے حوالے سے ہماری صورتحال کو سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا غزہ میں اسرائیلی قیدیوں کی زندگیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے فلسطینیوں سے جنوبی غزہ کا رخ کرنے کا مطالبہ دہرایا اور کہا کہ جو بھی غزہ کے شمال میں رہتا ہے وہ اپنی جان کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ ہم تمام محاذوں پر لڑائی کے لیے تیار ہیں۔ ہمیں حزب اللہ کے ساتھ تصادم میں کوئی دلچسپی نہیں ہے لیکن ہم اس کے لیے بھی تیار ہیں۔ اگر نصر اللہ نے سنوار والی غلطی دہرائی تو لبنان کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

48 گھنٹوں میں اسرائیل کی 24 فوجی گاڑیاں تباہ کردیں: القسام بریگیڈز

القسام بریگیڈز کے فوجی ترجمان ابو عبیدہ نے ہفتے کی شام کہا بریگیڈز نے گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 24 اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو تباہ کردیا ہے۔ ان گاڑیوں میں ایک ٹینک، ایک فوجی کیریئر اور ایک بلڈوزر بھی شامل ہیں۔ . انہوں نے ایک آڈیو تقریر میں مزید کہا کہ ہم ایک غیر مساوی جنگ لڑ رہے ہیں لیکن اس لڑائی کا مطالعہ دنیا میں کیا جائے گا۔

ہمارے جنگجو دشمن کی فوجوں کے تعاقب میں ہیں اور صفر کے فاصلے سے اسرائیل کے سپاہیوں کے ساتھ لڑائی لڑ رہے ہیں۔ ہم نے آج شام غزہ شہر کے جنوبی محور پر گائیڈڈ اینٹی آرمر میزائلوں سے حملے کیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بریگیڈز گھریلو ساختہ ’’الیاسین‘‘ اینٹی فورٹیفائیڈ میزائل استعمال کر رہا ہے۔ اس کا مقصد اسرائیلی افواج کو ختم کرنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں