غزہ : عورتوں اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 21 افراد شہید

اسرائیلی فوج نے ' ٹارگیٹڈ شیلنگ' کی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیل کی غزہ پر بمباری کا بد ترین سلسلہ جاری ہے۔ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب کی گئی بمباری کے دوران ایک ہی خاندان کے 21 افراد شہید کر دیے۔
ان شہدا کا تعلق ابو حارثہ کے خاندان سے تعلق ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے ابو حارثہ کے گھرانے کو بطور خاص ٹارگیٹ کر کے شیلنگ کی ۔

غزہ کے وزیر صحت کے مطابق جس کے نتیجے میں گھر کی مکمل تباہی کے علاوہ گھرمیں موجود تمام خواتین اور بچے شہید ہو گئے۔

ابو حارثہ کے گھرانے کو غزہ کی بنرگاہ کے نزدیک رات کے وقت اچانک نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 21 افراد خانہ شہید ہوگئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں