مردہ خانے میں بیٹے کی لاش دیکھ کر فلسطینی پر سکتہ طاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اسرائیلی فوج کی طرف سے تقریباً ایک ماہ سے محصورغزہ کی پٹی پر شروع کی گئی جنگ کے بعد غزہ سے المناک مناظر سامنے آرہے ہیں۔

دل دہلا دینے والے مناظر

غزہ سے تعلق رکھنے والے فلسطینی باپ کا ایک دل دہلا دینا والا ویڈیو کلپ سامنے آیا ہے۔

فلسطینی مردہ خانے میں پہنچا تو اسے بے جان لاش ملی جسے دیکھ کر اس پر سکتہ طاری ہوگیا۔

نڈھال فلسطینی کو بچے کی لاش دیکھ کر صدمے میں آہ بکا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

غزہ کی پٹی پراسرائیلی چھاپوں کے نتیجے میں بیٹا جاں بحق ہوگیا اور غمزدہ باپ نے اپنے بیٹے کو دیکھتے ہی چیخنا چلانا شروع کر دیا اور دل دہلا دینے والا منظر تھا۔

دردناک چیخیں بھی اٹھیں "میرے بیٹے، اے خدا، اے خدا، ابا، آپ کیوں گئے؟"

یہ مشکل واقعات غزہ میں اسرائیل اور فلسطینی دھڑوں کے درمیان 7 اکتوبر سے جاری تنازع کے چار ہفتے بعد سامنے آئے ہیں۔

اس عرصے کے دوران جاری جنگ اور پرتشدد اسرائیلی حملوں نے غزہ میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی اور اس پٹی میں 1.4 ملین افراد اپنے گھروں سے بے گھر ہوئے۔

9,500 اموات جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں

شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 9500 سے تجاوز کر گئی، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین تھیں۔

اسرائیلی فضائی اور توپخانے کے حملوں اور بمباری میں غزہ کی پٹی میں اسکولوں، اسپتالوں اور پناہ گزینوں کے کیمپوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں