فلسطین اسرائیل تنازع

اسرائیلی بمباری سے تباہ حال، غزہ کو اردنی جنگی طیاروں کے ذریعے ادویات کی سپلائی

زخمی بھائیوں اور بہنوں کی مدد ہمارا فرض ہے۔ فرض ادا کرتے رہیں گے: شاہ عبداللہ دوم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اردن کی فضائیہ نے اپنے جنگی طیاروں کے ذریعے غزہ کے زیر محاصرہ ہسپتالوں میں طبی ضرورتوں سے متعلق سامان ' ڈراپ ' کیا ہے۔ اس طبی سامان میں ادویات اور طبی آلات وغیرہ شامل تھے۔

اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے یہ بات پیر کے روز صبح سویرے کہی ہے۔ شاہ عبداللہ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے بتایا ہے ' ہماری بے خوف فضائیہ نے نصف شب کو فوری طبی امداد ڈراپ کی ، یہ طبی ضرورتوں کا سامان غزہ میں اردن کے ڈاکٹروں کے قائم کردہ فیلڈ ہسپتال میں 'ڈراپ' کیا گیا ہے۔

شاہ نے مزید کہا 'یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے زخمی بھائیوں اور بہنوں کی مدد کریں۔ ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کی مدد کے لیے ہمیشہ موجود رہیں گے۔'

واضح رہے اردن کے جنگی طیاروں کو طبی امداد فراہم کرنے والی ایمبولینسز کا انداز دینے کا فیصلہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن کی طرف سے 'میڈیکل ایڈ ڈراپنگ' کے اعلان کے بعد کیا گیا ہے۔

بلینکن نے دو روز قبل اردن کا اہم سفارتی دورہ کیا اور یہاں عمان میں اردن کے علاوہ مصر ، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کے ساتھ بھی ملاقاتیں کیں۔

اس دورہ اردن کے بعد بلینکن نے مغربی کنارے کا دورہ کیا اور فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے بھی ملے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں