ایران نے غزہ میں جنگ بندی نہ ہونے پر امریکہ کو 'سخت نقصان' کی دھمکی دیدی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایرانی وزیر دفاع محمد رضا عشتیانی نے امریکہ کو انتباہ کیا ہے کہ اگر غزہ میں فوری جنگ بندی نہ کی گئی تو امریکہ کو سخت نقصان ہو گا۔ امریکہ کے لیے یہ ایرانی انتباہ ایران کے ریاستی میڈیا کی طرف سے رپورٹ کیا گیا ہے۔

ایران کے وزیر دفاع نے کہا 'ہمارا امریکیوں کو مشورہ ہے کہ غزہ میں جنگ کو فوری روکے اور جنگ بندی کا نفاذ کریں' ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے 'تسنیم' کے مطابق بصورت دیگر وزیر دفاع نے دھمکی دی' امریکہ سخت نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

واضح رہے ایران فلسطینیوں کا حامی ہے اور اسرائیل اسے حماس کا اسلحہ سپلائر اور مالی اعتبار سے سب سے اہم فنانسر سمجھتا ہے۔ ایران بھی امریکہ کو اسرائیل حماس جنگ میں شریک قرار دیتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں