تہران فلسطینی گروپوں کی حمایت جاری رکھے گا: علی خامنہ ای کی ھنیہ سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایرانی فارس نیوز ایجنسی نے اتوار کو کہا کہ ایرانی رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای نے حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کی ہے۔ علی خامنہ ای نے کہا کہ تہران فلسطینی دھڑوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ ایجنسی نے کہا کہ ملاقات میں غزہ اور مغربی کنارے کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ علی خامنہ ای نے اسرائیل کا مقابلہ کرنے میں فلسطینی گروپوں کی حمایت کرنے کی ایران کی مستقل پالیسی پر زور دیا ۔

ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے اسلامی ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کی طرف سے سنجیدہ اقدام اور غزہ کے عوام کے لیے اسلامی حکومتوں کی جانب سے جامع اور عملی حمایت کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے جمعہ کے روز کہا تھا کہ فلسطینی دھڑے اور خطے کے مختلف دھڑے اسرائیل کے ساتھ کسی بھی صورت حال کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

واضح رہے 7 اکتوبر کو حماس نے اسرائیل پر حملہ کیا تھا۔ جواب میں اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر مسلسل بمباری شروع کردی اور اپنے دسیوں ہزار فوجیوں کو زمینی کارروائی کے لیے متحرک کردیا۔ لڑائی کے 30 روز تک غزہ میں 9700 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں