فلسطین اسرائیل تنازع

غزہ سے 100 برطانوی شہریوں کا انخلا مکمل ہو گیا۔ 14 برطانوی بھی غزہ میں ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

برطانیہ کے وزیر نے بتایا ہے کہ اب تک غزہ سے برطانیہ کے تقریباً 100 شہریوں کا انخلا ہو چکا ہے۔ تاہم 14برطانوی شہری غزہ کی جنگ میں مارے گئے ہیں۔ اب بھی تین برطانوی شہریوں کے بارے میں کچھ علم نہیں کہ وہ کہاں ہیں اور کس حال میں ہیں۔

برطانوی وزیر برائے توانائی سلامتی کلائیر کوٹینہو نے تین لاپتہ شہریوں کے بارے میں کہا ہم ابھی تک نہیں جانتے وہ یرغمال بنائے گئے ہیں یا ان کا معاملہ مختلف ہے۔

دوسری جانب برطانیہ کے وزیر نے 14 ہلاک ہونے والے اپنے شہریوں کے بارے میں بھی کچھ نہیں بتایا کہ وہ اسرائیلی بمباری میں مارے گئے یا دوسرے حملوں میں ان کی ہلاکت ہوئی۔ یہ بھی واضح نہیں کیا گیا کہ یہ اکٹھے ہی ہلاک ہوئے یا الگ الگ ہلاک ہوئے اور غزہ میں یہ کس کے ساتھ گئے تھے۔ البتہ یہ واضح ہے کہ برطانیہ نے ان کا یرغمالی ہونا نہیں بتایا ہے۔

خیال رہے رفح کی راہداری بدھ کے روز کھولی گئی اور دوہری شہریت کے حامل زخمیوں کے علاوہ کچھ فلسطینی زخمیوں کو بھی علاج کے لیے راہداری عبور کرنے کیا اجازت دی گئی ہے۔

مصر نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ 7000 غیر ملکی شہریوں کو رفح کے راستے باہر نکلنے کی اجازت دی جائے گی۔ تاہم ہفتے کے روز حماس نے دوہری شہریت کے حامل افراد کے غزہ سے یکطرفہ انداز کے انخلا کی مخالفت کر دی ہے کہ سہولت زخمی فلسطینیوں کو بھی غزہ سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی جاتی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں