پیرس میں "سعودی ثقافتی نمائش"، زائرین "مخطوطات" دیکھ کر حیران

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں "سعودی ثقافتی نمائش" میں مخطوطات کے پویلین میں سعودی عرب اور جزیرہ نما عرب کے انسانی ثقافتی ورثے کو نمایاں کرنے والے منفرد مواد کی نمائش کی گئی۔ نمائش میں مختلف ملکوں کے زائرین کی غیر معمولی تعداد نے شرکت کی۔

مخطوطات گیلری میں پانچویں ہجری کا قرآن کریم کا ایک نسخہ اور ہبت اللہ بن زید بن حسن بن افرائیم کا 580 ھ کا عربی میں لکھا طبی نسخہ موجود ہے۔ طب کی اس کتاب میں مختلف بیماریوں کی علامات اور ان کے علاج کے طریقوں کا ذکر ہے۔

پویلین میں ابو زید سعید بن اوس بن ثابت کی کتاب " النوادر فی لغۃ المسائیۃ " کے اشعار بھی شامل ہیں۔ نمائش میں شامل پرانے نسخوں میں محمد بن عبدالنبی کی سائنسی اور حساب کے علوم کی ایک کتاب بھی شامل ہے۔ ان کے علاوہ کئی دوسرے ایسے ہی قدیم نسخے موجود ہیں جنہیں زائرین کی طرف سے بے حد سراہا گیا۔

قرآن مجید کا ایک نایاب نسخہ
قرآن مجید کا ایک نایاب نسخہ

28 اکتوبر سے 10 نومبر تک

قابل ذکر ہے کہ مملکت میں لٹریچر، پبلشنگ اینڈ ٹرانسلیشن اتھارٹی نے پیرس میں "سعودی ثقافتی نمائش" میں شمولیت اختیارکی۔ یہ نمائش 28 اکتوبر سے جاری ہے جو 10 نومبر یعنی دو ہفتوں تک جاری رہے گی۔

نمائش میں مقامی اور بین الاقوامی ثقافتی فورمز میں سعودی تخلیق کاروں کی موجودگی کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ ثقافتی تبادلے اور خیالات کو مضبوط کرنے کے لیے تقریبات اور سرگرمیاں بھی شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں