فلسطین اسرائیل تنازع

غزہ میں متحدہ عرب امارات فیلڈ ہسپتال قائم کرے گا

پانچ کارگو طیارے طبی امداد کے ساتھ پیر کو روانہ کیے گئے، 20 ملین ڈالر کا بھی اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

متحدہ عرب امارات تباہ حال غزہ میں فیلڈ ہسپتال قائم کرے گا۔ تاکہ انسانی بنیادوں پر غزہ کے عوام کو طبی امداد ممکن بنائی جا سکے۔ اماراتی خبر رساں ادارے کے مطابق اس کا حکم صدر امارات شیخ محمد بن زاید النیہان نے دیا تھا۔

پیر کے روز ایک پانچ طیاروں پر مشتمل امدادی سامان لے کر قافلہ ابو ظہبی سے روانہ ہوا تھا۔ جس میں ادویات کے علاوہ طبی آلات بھی شامل تھا۔ یہ پانچ کارگو طیارے مصر کے توسط سے سامان غزہ پہنچانے کے لیے روانہ کیے گئے ہیں۔

فیلڈ ہسپتال کے بارے میں خبر رساں ادارے نے بتایا ہے کہ یہ ایک سو پچاس بستروں پر مشتمل ہسپتال ہوگا۔ اس میں سرجری کا بھی انتظام ہو گا۔ جبکہ آرتھو پیڈک، بچوں کے علاج سمیت دیگر امراض کے علاج کی سہولت بھی فراہم ہو گی۔

اس سے پہلے امارات نے ایک ہزار فلسطینی بچوں کے امارات میں علاج معالجے کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے ہنگامی بنیادوں پر غزہ کے لوگوں کے لیے 20 ملین ڈالر کی مالی امداد بھی بھجوائے گا

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں