لندن میں ورلڈ ٹریول مارکیٹ میں سعودی وزارت سیاحت کی شرکت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب جو دنیا میں تیزی سے ترقی کرنے والا سیاحتی مقام ہونے کی بہ دولت عالمی سفری منڈی کی نمائش میں ایک بار پھر شرکت کی تیاری کر رہا ہے۔یہ نمائش کل سوموار 6 نومبر 2023 کو لندن میں شروع ہوئی ہے اور 3 دن تک جاری رہے گی۔

لندن میں ورلڈ ٹریول مارکیٹ میں سعودی وزیر سیاحت اور سعودی ٹورازم اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین "احمد الخطیب" کی سرپرستی میں 75 سے زیادہ شراکت دار شرکت کر رہے ہیں۔نمائش میں شریک ہونے والے رہ نماؤں میں سعودی عرب میں العلا، درعیہ، السودہ، تاریخی جدہ اور دیگر سیاحتی مقامات کی نمائندگی کرتے ہیں۔ اس کےعلاوہ مختلف وزارتوں اور باڈیز کے عہدیدار بھی اس نمائش میں سعودی عرب کی نمائندی کر رہے ہیں۔

اس نمائش میں اہم ترین بین الاقوامی ہوٹل چینز، ایئر لائنز، ٹریول اینڈ ٹورازم کمپنیاں، ٹور آپریٹرز کے علاوہ"ناسک" پلیٹ فارم پارٹنرز کی ایک بڑی تعداد شرکت کررہی ہے۔ پچھلے سال کی نمائش کےمقابلے میں اس سال سعودی عرب کی طرف سے شرکت کرنےوالوں کی تعداد 48 فی صد اضافہ ہوا ہے۔

سعودی عرب ایک انٹرایکٹو پویلین میں حصہ لے رہا ہے جو سعودی مہمان نوازی اور اس کی مستند ثقافت کو مضبوط کرتا ہے۔

یہ منفرد منازل اور متاثر کن تجربات کو اجاگر کرتا ہے، جو سعودی عرب کے قدرتی اور موسمی تنوع کی عکاسی کرتے ہیں۔اس میں سعودی سیاحت اور ایک کیلنڈر جس میں بین الاقوامی اور معیاری تقریبات کا انعقاد ہوتا ہے جن میں سال بھر مملکت کے تمام خطوں میں منعقد ہونے والی سرگرمیاں شامل ہوتی ہیں۔

ٹریول مارکیٹ میں سعودی سیاحت
ٹریول مارکیٹ میں سعودی سیاحت

اس میں ایک میڈیا سینٹر بھی شامل ہے جو قائدین اور عہدیداروں کی ایک ایلیٹ کلاس کی میزبانی کرتا ہے، اس کے علاوہ جدید تکنیکی حل کے لیے وقف ایک سیکشن اور حکومت کا پلیٹ فارم "نسک" مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ آنے والوں کی خدمت کے لیے نمائش کا حصہ ہے۔

ٹریول مارکیٹ میں سعودی عرب

سعودی عرب کے وزیر سیاحت اور سعودی ٹورازم اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین احمد الخطیب نے کہا ہےکہ "فخر کے ساتھ سعودی سیاحت لندن میں ورلڈ ٹریول مارکیٹ کی نمائش میں اپنی نمایاں اور ممتاز موجودگی کو مضبوط بنا رہی ہے۔ اس بار نمائش میں سعودی عرب سے زیادہ تعداد میں لوگ شرکت کررہے ہیں۔

سعودی سیاحتی نظام کے 75 شراکت دار، مختلف مقامات، پیشکشوں اور واقعات کو اجاگر کرنے میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد پائیدار سیاحت کے شعبے میں مملکت کی اہمیت کو زیادہ سے زیادہ اور عالمی سطح پراجاگر کیا جائے۔

وزیر سیاحت احمد الخطیب نے مزید کہا کہ " سال بہ سال اہم بین الاقوامی فورمز میں مملکت سعودی عرب کی شرکت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

عالمی سیاحت کے شعبے کی ترقی اور خوشحالی کو آگے بڑھانے اور سعودی ویژن 2030ء کے اہداف کے حصول کے لیے ہمارے پختہ عزم کی تصدیق ہوتی ہے، سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع کو اجاگر کرنے اور دنیا بھر کے سیاحوں کو مملکت کی طرف راغب کرنے کی ہرممکن کوشش کی جاتی ہے۔

سعودی ٹورازم اتھارٹی کے ’سی ای او‘ اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر فہد حمید الدین نے بھی اس موقع پر کہا کہ “اس سال ورلڈ ٹریول مارکیٹ میں ہماری شرکت ہمارے شراکت داروں کو ہر نئی چیز فراہم کرنے کے ہمارے عزم کی تصدیق کرتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں