'ریاض ائیر'نے' نیرو باڈی' طیارے خریدنے کا فیصلہ کر لیا: ٹونی ڈگلس کا انٹرویو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی اہم فضائی کمپنی ریاض ائیر نے اعلان کیا ہے کہ آنے والے چند ہفتوں میں کمپنی مناسب تعداد میں 'نیرو باڈی پلین ' حاصل کرے گی۔ 'نیرو باڈی' طیارے 2025 میں ٹیک آف کرنے کے لیے تیار ہوں گے۔

یہ بات ' سٹارٹ اپ' ائیرلائن کے انتظامی سربراہ نے لندن میں ایک انٹرویو کے دوران بتائی۔ ٹونی ڈگلس اس سے پہلے اتحاد ائیرویز کے سربراہ رہ چکے ہیں۔ ان کی خدمات مارچ میں ' ریاض ائیر ' کی سربراہی کے لیے حاصل کی گئی ہیں۔

'ریاض ائیر' سعودی عرب کی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ سے قائم کی گئی کمپنی ہے۔ اس کے پاس 72 بوئنگ 787 وائیڈ باڈی جیٹس موجود ہیں۔

ڈگلس نے کہا ' نیرو باڈی ' جلد ہمارے پاس ہوں گے۔ ہم جلد اپنی ' نیرو باڈی ' طیاروں کے لیے مہم کو جلد مکمل کر لیں گے۔ امکانی طور پر ہم اگلے چند ہفتوں میں اس کا اعلان کرنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔ '

خیال رہے اس بارے میں مارکیٹ میں ایک اطلاع یہ ہے کہ ' ریاض ائیر' کی اس بارے میں اناوسمنٹ 13 نومبر سے شروع ہونے والے دبئی ائیر شو کر دی جائے گی۔ دبئی ائیر شو 17 نومبر تک جاری رہے گی۔

ٹونی ڈگلس نے اس بارے میں جواب نہیں دیا کہ ' ریاض ائیر' کتنی تعداد میں 'نیرو باڈی' طیارے خریدے گی؟ ان کا کہنا تھا یہ معقول تعداد ہو گی۔ اس بارے میں بہت واضح اشارے ہیں کہ ڈیل ہو جائے گی۔' ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا ' یہ قطر ائیر ویز کے بعد سب سے بڑا 'سٹارٹ اپ' ہوگا۔

سعودی عرب نے اپنی پہلے سے موجود قومی ائیر لائن سعودیہ کے بعد یہ بڑا منصوبہ سامنے آیا۔ ڈگلس کے مطابق انہیں اعتماد ہے کہ فضائی سفر کرنے والوں کی ہر ضرورت کو دیکھے گی۔

کمپنی سربراہ نے کہا ' نئی ائیر لائن سے سعودی عرب کی تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت میں ایک اچھا اضافہ ہوگا، اس کے ذریعے مزید سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کیا جاسکے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ' ریاض ائیر' میں کسی دوسری ائیر لائن کے انضمام کا امکان نہیں، یہ ایک خالصتاً نئی کمپنی کے طور پر سامنے آئی ہے۔' ریاض سے یورپی ممالک ، امریکہ ، کینیڈا اس کی اہم منازل ہوں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ 2025 کی دوسری ششماہی میں پہلی پرواز بھرے گی۔'

مقبول خبریں اہم خبریں