فلسطین اسرائیل تنازع

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ٹرک پانچ روزہ دورے پر مشرق وسطیٰ پہنچ گئے

رفح کے دورے کے بعد اردن بھی جائیں گے۔ حکومتی عہدےداروں ملاقاتیں کریں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق ادارے کے سربراہ وولکر ٹرک پانچ روزہ دورے پر مشرق وسطیٰ پہنچ گئے۔ دورے کا مقصد غزہ کی سنگینی میں ہو چکے اضافے کا جائزہ لینا ہے۔ وہ اسرائیل کی بمباری کا ایک ماہ مکمل ہونے کے بعد پہنچے ہیں۔

وولکر ٹرک نے منگل کا دن مصر میں گذارا ، ان کی اگلی منزل آج بدھ کے روز رفح کی راہداری ہے۔ جہاں سے ان دنوں غیر ملکوں کو مصر منتقل کیا گیا اور متعدد زخمی فلسطینیوں کو بھی مصر بھجوایا گیا ہے۔

جمعرات کے روز وولکر اردنی دارالحکومت عمان جائیں گے۔ وولکر نے کہا ' یہ ایک پورا مہینہ تباہی کا مہینہ رہا، تباہ کن مصائب اور خونریزی کا مہینہ رہا، رنج اور مایوسی کا مہینہ ثابت ہوا۔' ان کے مطابق اس سب کی بنیاد انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بنی ہیں۔

اسرائیل اب بھی اندھا دھند انداز میں بمباری کر رہا ہے۔ جبکہ اس کی زمینی فوج بھی اب غزہ کو گھیر چکی ہے اور کارروائیاں کر رہی ہے۔ چار ہزار سے زائد بچوں سمیت 10300 سے زائد ہلاکتیں اسی کی وجہ سے ہوئی ہیں۔

اقوم متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ کو بچوں کا قبرستان قرار دے دیا ہے۔ تمام اہم عالمی ادارے اسے ایک المیہ سمجھتے ہیں عالمی ریڈ کراس کی سربراہ نے غزہ میں ہونےوالی تباہی کو اخلاق سے عاری ہو جانے کے باعث قرار دیا ہے۔

وولکر ٹرک اپنے پانچ روزہ دورے کے دوران حکومی عہدے داروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سے بھی ملیں گے۔ متاثرہ لوگوں پناہ گزین کیمپوں میں بھی ملاقات کر سکتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size