فلسطین اسرائیل تنازع

کینسر میں مبتلا فلسطینی بچے اور غیر ملکی شہری رفح کراسنگ پر پہنچ گئے:ذرائع

مصری ذرائع نے بتایا کہ فلسطینی بچوں کا مصری ہسپتالوں میں علاج کیا جائے گا اور انہیں ہر طرح کی طبی امداد فراہم کی جائے گی۔

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

کل منگل کوغزہ کے کینسر میں مبتلا متعدد بچے اور غیر ملکی شہری مصر کی جانب رفح کراسنگ پر پہنچے۔

مصری ذرائع نے بتایا کہ فلسطینی بچوں کا مصری ہسپتالوں میں علاج کیا جائے گا اور انہیں طبی امداد کی تمام سہولیات فراہم کی جائیں گے۔

دوسری طرف فلسطینی جنرل اتھارٹی فار کراسنگ اینڈ بارڈرز نے منگل کے روز رفح لینڈ کراسنگ سے سفر کرنے والے مسافروں کے لیے "غیر ملکی پاسپورٹ" کی ایک فہرست کی آمد کا اعلان کیا۔ ان میں امریکی، برطانوی، فرانسیسی، جرمن اور کینیڈین قومیتوں کے پاسپورٹ شامل ہیں۔

کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانیا جولی نے بھی تصدیق کی کہ کینیڈین شہریوں کا پہلا گروپ غزہ کی پٹی سے مصر کی طرف روانہ ہو گیا ہے۔

انہوں نے "ایکس" پر ایک بیان میں کہا کہ "کینیڈین شہریوں کا پہلا گروپ سرحد کی مصری جانب پہنچا اور مصری حکام نے انہیں مدد اور دیکھ بھال فراہم کی"۔

اس کے علاوہ مصر جنگ کو روکنے، غزہ میں شہریوں کو بچانے اور امداد کے داخلے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کل منگل کو امریکی سینٹرل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر ولیم برنز کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران وضاحت کی کہ غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی اشد ضرورت ہے۔

کینسر میں مبتلا فلسطینی بچے رفح کراسنگ پر پہنچ گئے

امریکی انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر نے موجودہ بحران کو حل کرنے کےلیے مصری فریق کے ساتھ گہرا تعاون جاری رکھنے پر خواہش کا اظہار کیا۔

ایک متعلقہ سیاق و سباق میں مصری وزارت خارجہ کے سرکاری ترجمان سفیر احمد ابو زید نے کہا کہ وزیر خارجہ سامح شکری کی قبرص، ناروے اور آئرلینڈ وزرائے خارجہ سے فون پر بات ہوئی ہے، ان میں غزہ میں انسانی ہمدردی اور سلامتی کے پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں