حزب اللہ کی اسرائیلی بستیوں پر ڈرون سے حملے، اسرائیل کی جوابی گولہ باری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

العربیہ اور الحدث چینل کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ جنوبی لبنان سے اڑنے والے ڈرونز نے بدھ کی شام اسرائیلی فضائی حدود کو عبور کیا اور شمالی اسرائیل میں سائرن کی آواز کے درمیان بالائی الجلیل میں واقع برایم اور ایویم بستیوں پر بمباری کردی۔

اسرائیلی توپ خانے نے جنوبی لبنان میں مختلف مقامات پر بمباری کرکے جواب دیا۔ ذرائع کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے ڈرون حملوں کو روکنے کے لیے اسرائیلی فضائی دفاع بھی کام کر رہے ہیں۔

اس سے قبل بدھ کو اسرائیلی فوج نے اعلان کیا تھا کہ اس کے دو فوجی حزب اللہ کے ارکان کی طرف سے کی گئی کارروائی میں معمولی زخمی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حزب اللہ نے ڈویوف گاؤں کے قریب فوج کے ٹھکانوں پر مارٹر گولے داغے اور فوج نے جوابی کارروائی میں ان پوزیشنوں پر فائرنگ کی جہاں سے حملہ کیا گیا تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اس سے قبل شتولہ اور افتا بستیوں کی طرف بھی دو راکٹ داغے گئے تھے۔ اسرائیلی فوج کے ٹینکوں اور توپ خانے نے گولہ باری کرکے جواب دیا تھا۔ جنوبی لبنان میں بدھ کی صبح سے ہی کشیدگی شروع ہوگئی تھی۔

حزب اللہ نے اعلان کیا کہ اس نے بدھ کی دوپہر سے پہلے لبنان- اسرائیلی سرحد کے ایک مقام پر ایک اسرائیلی پیادہ فورس کو نشانہ بنایا اور وہاں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

سات اکتوبر سے حماس اور اسرائیل کی جاری لڑائی کے دوران شمالی اسرائیل اور جنوبی لبنان کی سرحد پر بھی کشیدگی برقرار ہے۔ لبنان میں 83 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں کم از کم 11 شہری بھی شامل ہیں۔ اسرائیل کے 6 فوجی اور ایک شہری ہلاک ہوا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں