غزہ میں چیلنج ضرور درپیش ہیں،بحرانی صورت حال نہیں ۔ اسرائیلی فوج کے ذیلی ادارے کاموقف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیل کی فوج کے ذمہ دار نے اس امر کی تردید کی ہے کہ اسرائیل کی ایک ماہ سے زائد عرصے سے جاری بمباری کی وجہ سے کوئی انسانی بحران پیدا ہو چکا ہے۔ البتہ یہ تسلیم کیا ہے کہ جاری جنگ کی وجہ غزہ کی پٹی کو کئی چیلنجوں کا سامنا ہے۔

فوج کے کرنل موشے تیترو نے کہا ہم جانتے ہیں غزہ میں شہری صورت حال آسان نہیں ہے۔' لیکن میں یہ بھی کہہ سکتا ہوں کہ یہ انسانی المیے یا بحران والی بات ہر گز نہیں ہے۔

تیترو' سی او جی اے ٹی ' نام سے کام کرنے والی اسرائیلی وزارت دفاع کی ایک ذیلی باڈی کے چیف رابطہ کار ہیں۔ اسرائیلی فوج کا یہ ادارہ شہری امور کی انجام دہی میں مدد دیتا ہے۔

تیترو نے کہا ' اسرائیلی فوج غزہ کے لوگوں کو پانی ، خوراک ، ادویات اور انسانی بنیادوں پر عارضی شیلٹڑ فرام کر رہی ہے۔'

تیترو نے یہ بات پیرس میں ہونے والی کنفرنس سے صدر میکرون کے خطاب کے بعد کہی ہے۔ میکرون نے غزہ میں تیز رفتار بنیادوں پر جنگ میں وقفے لانے کا مطالبہ کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں