مغربی کنارے میں حالات میں شدید گرما گرمی آچکی ہے، ' انروا ' چیف کا انتباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

اقوام متحدہ کے تحت کام کرنے والے ادارے ' انروا ' نے خبر دار کیا ہے کہ مغربی کنارے میں بھی حالات شدید گرم ہو چکے ہیں۔ ' انروا ' کے سربراہ فلپ لازارینی نے یہ بات جمعرات کے روز کہی ہے۔

' انروا ' اقوام متحدہ کے ادارے کے طور پر پناہ گزینوں کے امور کی نگرانی کرتا ہے۔ تاہم اس پر حماس کی طرف سے الزام لگایا گیا ہے کہ یہ ادارہ اسرائیل کے ساتھ مل کر غزہ سے فلسطینیوں کو نقل مکانی پر مجبور کر رہا ہے۔

'انروا ' کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے مغربی کنارے کی جس صورت حال پر تشویش ظاہر کی ہے اور جس بارے میں خبر دار کیا ہے وہ مغربی کنارے سے نقل مکانی کرنے والوں یا پناہ گزینوں کے کسی سیلاب سے متعلق نہیں بلکہ غزہ پر اسرائیلی بمباری اور اس کے نتیجے میں ہو چکی ہزاروں ہلاکتوں پر پیدا شدہ رد عمل بارے میں کیا ہے جس کا سامنا اسرائیل کو ہو سکتا ہے۔

چند روز قبل اسرائیل کے دورے پر آنے والے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بھی مغربی کنارے کی صورت پر اسرائیلی نکتہ نگاہ سے سخت تشویش ظاہر کی تھی۔

' انروا ' کی طرف سے اس کے ساتھ ہی غزہ میں امدادی کارورائیوں کو بہتر بنانے اور ا سکے علاوہ ایندھن کی فراہمی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

' انروا' چیف فلپ لازارینی نے کہا 'رفح کے ساتھ ساتھ غزہ سے جڑی تمام راہداریوں کو کھولنے کی ضرورت ہے۔ '

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں