فلسطین اسرائیل تنازع

’اس کی چیخوں نے آسمان سر پر اٹھا لیا‘فلسطینی خاتون کی گرفتاری کی ویڈیووائرل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مغربی کنارے میں تمام حیلوں اور بہانوں سے فلسطینی شہریوں کے خلاف اسرائیلی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

خاتون خوف سے نڈھال

اسرائیلی فورسز نے غزہ کی پٹی میں جاری جنگ میں واٹس ایپ پر فلسطینیوں سے ہمدردی کے الفاظ شائع کرنے پر تیس برس کی ایک فلسطینی خاتون کو گرفتار کر لیا۔

یہ خاتون ایک ویڈیو کلپ میں نظر آئی۔ یہ ویڈیو گذشتہ گھنٹوں کے دوران سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ اسرائیلی فوج کی بھاری نفری فلسطینی خاتون کو گرفتار کرنے اس کے گھر پہنچ گئی تو فوج کو دیکھ کر خاتون شدید خوف کا شکار ہوئی۔

جب افسر نے گرفتاری کے وارنٹ کو پڑھنا شروع کیا۔ اس وارنٹ میں خاتون پر حماس کی "دہشت گردی" کی حمایت کرنے کا الزام لگایا تھا۔ خاتون نے تمام الزامات سے انکار کرتے ہوئے بلند آواز میں چیخنا شروع کردیا۔ اس کا تازہ کھو گیا اور وہ زمین پر گرگئی۔

ایک فوجی اہلکار نے خاتون کو پکڑکر گھیسٹنے کوشش کی جبکہ ایک اہلکار نے اسے خاموش کرنے کوشش کی۔

گرفتاریوں کی زبردست مہم

قابل ذکر ہے کہ اسرائیل مغربی کنارے میں ہفتوں سے بڑے پیمانے پر گرفتاری کی مہم چلا رہا ہے جن میں صحافی، سماجی کارکن اور عام شہری شامل ہیں۔

گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے اور یروشلم میں گرفتاریوں اور چھاپوں کی ایک نئی مہم شروع کی، جس میں برزیت یونیورسٹی بھی شامل ہے۔

گرفتاریاں رات کے اوقات میں فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپے مار کر فجر تک کی گئیں اور حراست میں لیے گئے افراد کو مرکزی تفتیشی مراکز یا جیلوں میں بھیجنے سے پہلے عارضی حراستی مراکز میں منتقل کر دیا گیا۔

جہاں تک ویڈیو میں دکھائی جانے والی خاتون کا تعلق ہےاس کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے، لیکن مگر ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں