' دبئی ڈیزائن میلہ ' سعودی مصنوعات اور ڈیزائن ایک برانڈ کی شکل اختیار کر گئے

مملکت میں تیار کردہ صنعتی ڈیزائن 11 نومبر تک سعودی پویلین میں موجود رہیں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

دبئی میں جاری ' ڈیزائن میلے' میں سعودی عرب کی مصنوعات اور تیار کردہ ڈیزائین مملکت میں پائے جانےوالے تخلیقی پوٹینشل کا مظہر ہیں۔ ایسے تخلیقی شہ پاروں پر تحریر ہے ' سعودی عرب میں ڈیزائن کردہ ' دبئی ' ڈیزائن میلے' میں مملکت کی طرف سے 'آرکیٹیکچر اینڈ ڈیزائن کمیشن' حصہ لے رہا ہے۔ یہ میلہ 8 سے 11 نومبر تک جاری رہے گا۔

سعودی عرب میں ڈیزائن کردہ ہر آئٹم کو کمیشن کے پویلین میں رکھا گیا ہے۔ ان مصنوعات کی ترتیب اور ارتقا کا فیصلہ بین الاقوامی ماہرین کی طرف سے کیا گیا ہے۔ یوں میلے میں ' ڈیزائن ان سعودی' ایک برانڈ کے طور پر 'دبئی ڈیزائن میلے' میں موجود ہے۔

سعودی کمیشن کے اس ' انیشیٹو ' کا مقصد مملکت میں صنعتی ڈیزائن کے لیے موجود ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اسے بڑھاوا دینا اور مقامی ڈیزائنرز کی مصنوعات کو کامیاب کرنے میں مدد دینا ہے۔

دبئی میلے میں شریک سعودی ڈیزائنرز کے لیے دنیا بھر سے آئے ڈیزائنرز کے ساتھ تبادلہ خیال اور ایک دوسرے کے تجربات کو سمجھنے کا بھی موقع ہو گا۔

واضح رہے سعودی ڈیزائن کمیشن وزارت ثقافت کے ماتحت ہے اور اسی کے زیر قیادت کام کرتا ہے۔ یہ 11 کمیشنوں میں سے ایک ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں