ٹرانسلیشن سے متعلق کمپنی 'ترجمہ' کے ہیڈکوارٹر کا سعودی عرب میں افتتاح

2025 تک مزید 11 جگہوں پر کام کو پھیلایا جائے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ترجمہ کی سہولت فراہم کرنے والے ادارے 'ترجمہ' نے سعودی عرب میں اپنے نئے ہیڈکوارٹر کا افتتاح کیا ہے۔ مینا میں اپنے کامیاب تجربے کے بعد یہ ہیڈکواٹر قائم کیا ہے۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس ہیڈکواٹر کے ذریعے سعودی عرب اور عالمی سطح پر تکنیکی حل اور کلائنٹ کے بڑھتے ہوئے رجحانات کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

'ترجمہ' کے بانی نور الحسن نے کہا ہم مینا کے علاقے میں اپنے 15 سالہ سفر پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ ہم سعودی عرب کو بین الاقوامی اداروں کے لیے ابھرتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔ اس لیے سعودی مارکیٹ کو عربی زبان کے لیے جدید زبانی حل پیش کرنے پر خوشی محسوس کر رہے ہیں۔

واضح رہے 'ترجمہ' نامی ادارہ 2008 میں قائم ہوا تھا اور بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر موجود کاروبار کو ترجمہ کی سہولت بہتر انداز میں فراہم کر رہا ہے۔

پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ ترجمہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے وسیع خدمات فراہم کرے گا۔ جس میں ترجمہ، ترجمانی، ذیلی عنوانات، کسی موضوع پر مواد کی فراہمی اور ترجیحی بنیادوں پر مشورہ شامل ہے۔ یہ سہولیات سعودی عرب میں علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر کام کرنے والے اداروں کو فراہم کی جائیں گی۔

آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے مشین ٹرانسلیشن، ٹرانسلیشن مینیجمینٹ سسٹم اور لسانی خدمات مارکیٹ کو بااختیار بنایا جائے گا کہ وہ بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے کام کو آگے بڑھا سکیں۔

'ترجمہ' 2025 تک 11 جگہوں تک کام کو مزید پھیلانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں