اسرائیل کا یمن سے ایلات پر راکٹ حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی فوج نے جمعرات کو اعلان کیا کہ اس نے یمن سے اسرائیل کی طرف داغے گئے ایک راکٹ کو ناکارہ بنا دیا۔

فوج کے ترجمان اویچائی ادرعی نے ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر کہا کہ "طویل فاصلے تک مار کرنے والے راکٹوں کو روکنے کے لیے ایرو ایرو سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے فضائی دفاع" راکٹ کو روکنے میں کامیاب رہا‘‘۔

ادرعی نے مزید کہا کہ راکٹ "اسرائیلی فضائی حدود سے باہر ہی مار گرایا گیا‘‘۔

فوجی ترجمان نے کہا کہ ایک ڈرون نے جنوبی اسرائیل کے ایلات میں ایک شہری عمارت کو نشانہ بنایا اور کہا کہ ڈرون کی جانچ اور واقعے کی تفصیلات ابھی زیر تفتیش ہیں۔

اسرائیلی فوج نے جمعرات کو اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جنوبی اسرائیل کے شہر ایلات میں نامعلوم ایک ڈرون ایک پرائمری اسکول سے ٹکرا گیا۔ جس سے مادی نقصان ہوا اور خوف و ہراس پھیل گیا۔

فوج کے ایک ترجمان نے کہا کہ ڈرون کے حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا لیکن پیرامیڈیکس نے صدمے سے دوچار سات افراد کا علاج کیا، جس کی تصدیق ایمبولینس سروسز نے بھی کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں