حماس نے ہسپتالوں سے فائرنگ کی تو ہم انہیں ہلاک کریں گے: اسرائیلی فوج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیل نے دھمکی دی ہے کہ اگر ہسپتالوں کے اندر سے فائرنگ ہوتے ہوئے دیکھی تو حماس کے عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا جائے گا۔

اسرائیل نے یہ انتباہ جمعہ کے روز جاری کیا جب اس پر ہسپتالوں کو بمباری کا الزام لگا۔ لیکن اسرائیل نے بس اتنا کہا ہے کہ فلسطینی علاقے کے ہسپتالوں میں مہلک آگ لگی تھی۔

اسرائیل کے فوجی ترجمان رچرڈ ہیچٹ کا کہنا تھا 'اگر حماس کے دہشت گردوں کو ہسپتالوں سے فائرنگ کرتے ہوئے دیکھ لیا گیا تو ہم وہ کریں گے جو ضروری سمجھیں گے۔'

رچرڈ ہیچٹ نے رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا 'حماس والے ہسپتالوں 'آپریٹ کر رہے ہیں۔' اسرائیلی فوجی ترجمان کا یہ دعویٰ فلسطینی طبی عملے کے اس اظہار کے بعد سامنے آیا ہے کہ مشاق اسرائیلی فوجی 'نشانچی' نے جمعہ کے روز مختلف ہسپتالوں میں متعدد فلسطینیوں کو نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا۔

واضح رہے اسرائیل اب تک ہسپتالوں، طبی عملے، ڈاکٹروں اور ایمبولینسوں پر بمباری کر چکا ہے۔ ان واقعات میں اسرائیلی بمباری سے سینکڑوں فلسطین شہید ہو چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں