سعودی حکام کا منشیات کے مجرموں کے خلاف کریک ڈاؤن

منشیات کی سمگلنگ کے خلاف عوام کے فعال کردار پر بھی زور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی پریس ایجنسی (ای پی اے) نے ہفتے کو اطلاع دی کہ سعودی حکام نے ملک بھر میں کی گئی کارروائیوں میں سینکڑوں کلو گرام منشیات ضبط کی اور متعدد گرفتاریاں کیں۔

جازان خطے کی الحدث گورنری میں بارڈر گارڈز کے زمینی گشت نے 82 کلو قات سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ جازان میں ایک اور واقعے میں سکیورٹی گشت کرنے والے اہلکاروں نے الدیر گورنری میں 150 کلو قات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

دریں اثناء انسدادِ منشیات کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے قاسم ریجن میں ایک شہری کو منشیات ایمفیٹا مائن فروخت کرنے پر گرفتار کیا۔ حکام نے تبوک کے علاقے میں بھی ایک شہری کو بھنگ فروخت کرنے پر گرفتار کیا۔

تمام ملزمان کے خلاف ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کر لی گئی اور ان کے مقدمات عوامی استغاثہ کے محکمے کو بھیج دیئے گئے ہیں۔

مملکت کے سکیورٹی حکام نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ منشیات سے متعلق جرائم کے خلاف جنگ میں فعال کردار ادا کریں۔ انہوں نے منشیات کی اسمگلنگ یا فروخت سے متعلق کسی بھی معلومات کی اطلاع دینے کے لیے مخصوص ہاٹ لائنز فراہم کی ہیں۔

مکہ، ریاض اور مشرقی علاقوں میں شہریوں کو 911 اور دیگر علاقوں میں 999 ڈائل کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ سے 995 پر یا سرکاری ای میل ایڈریس کے ذریعے رابطہ کیا جا سکتا ہے: [email protected]۔

سکیورٹی اداروں نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ ایسی تمام رپورٹس کو صیغۂ راز میں رکھا جائے گا اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

انسدادِ منشیات کے جنرل ڈائریکٹوریٹ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کہا ہے کہ وہ منشیات کی اسمگلنگ اورمتعلقہ مسائل کی لعنت سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہیں تاکہ رہائشیوں اور شہریوں کے لیے محفوظ ماحول کو یقینی بنایا جا سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں