غزہ میں اسرائیلی جنگ سے متاثرین کے لئے امداد لے کر پہلا سعودی قافلہ غزہ پہنچ گیا

سعودی امدادی قافلے میں خوراک کی ضروریات کے علاوہ خیمے بھی شامل ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے تباہ حال غزہ کے لیے پہلا امدادی قافلہ غزہ پہنچ گیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس امدادی قافلے نے اتوار کے روز رفح کی راہداری عبور کی ہے۔

خیال رہے غزہ میں چھٹے ہفتے میں داخل اسرائیلی بمباری سے اب تک گیارہ ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔ جان سے ہاتھ دھونے والوں میں بڑی تعداد فلسطینی عورتوں اور بچوں کی ہے، جبکہ دوتہائی آبادی بے گھر ہو کر نقل مکانی کر چکی ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق شاہ سلمان کی طرف سے غزہ کے لوگوں کے لیے بھجوائی امداد میں خوراک کے علاوہ خیمے وغیرہ بھی شامل ہیں۔ یہ خیمے سعودی عرب کے قومی امدادی پروگرام کا حصہ ہیں جو شاہ سلمان کی ہدایت پر مملکت میں شروع کیا گیا پروگرام ہے۔ پروگرام اسی ماہ فلسطینیوں کے لیے شروع کیا گیا ہے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کی طرف سے امدادی سامان کے ساتھ مصر کے العریش ہوائی اڈے پر ہفتے کے روز بھی ایک سعودی طیارہ اتر چکا ہے۔

سعودی عرب کا یہ ' انیشیٹو ' فلسطینیوں کے لیے اس کمٹمنٹ کا مظہر ہے جو مملکت کی طرف سے فلسطینیوں کو ہمیشہ کڑے وقت پر فراہم کی جانے کے حوالے سے ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں