فلسطین اسرائیل تنازع

اسرائیل نومولود بچوں کے لیے الشفاء ہسپتال کو 'انکیوبیٹرز ' دے گا

ہائے اس زود پشمیان کا پشیماں ہونا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیل نے غزہ کے ہسپتالوں کی تقریباً مکمل تباہی ، بندش اور کئی روز سے جاری براہ راست ناکہ بندی کے بعد اعلان کیا ہے کہ وہ الشفاء ہسپتال کو نومولود بچوں کی جانیں بچانے کے لیے 'انکیوبیٹرز' دینے کو تیار ہے۔

پچھلے کم از تین دنوں سے الشفاء ہسپتال کا نرسری وارڈ بھی بجلی کی مکمل معطلی اور جنریٹرز کے لیے ایندھن نہ ہونے سے بند ہو چکا ہے۔

تاہم منگل کے روز اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس کا الشفاء سے نومولود بچوں کو کسی دوسرے نسبتاً محفوظ ہسپتال میں میں منتقل کرنے کی خاطر ' کورآرڈینیشن' میں ہے۔ نیزہسپتال کو 'انکیوبیٹرز ' فراہم کرے گی۔

اس کے علاوہ ضرورت کے دیگر لوازمات کی فراہمی کی بھی تیاری کی جارہی ہے۔ اسرائیلی فوج نے یہ بیان سوشل میڈیا پر 'اپ لوڈ کیا ہے' ۔ الشفا ء ہسپتال غزہ کی پٹی کا سب سے بڑا ہسپتال سمجھ جاتا ہے۔ اسرائیل کی طرف سے سوشل میڈیا پر ایک تصویر بھی دکھائی گئی ہے۔ جس میں فوجی گاڑی سے انکیوبیٹرز اتار رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں