غزہ میں پارلیمنٹ اور حکومتی اداروں پر قبضہ کر لیا ہے۔ اسرائیلی فوج کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے غزہ میں فلسطینی پارلیمنٹ اور حماس کے زیر انتظام دیگر حکومتی اداروں پر قبضہ کر لیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے اپنے قبضے کے اس اعلان کو غزہ میں اپنی جارحیت کو مزید گہرا ہونے سے تعبیر کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے جاری کردہ بیان کے مطابق فوجی دستوں نے حماس کی پارلیمنٹ ، حکومتی عمارات ، پولیس ہیڈ کوارٹرز اور انجینئیرنگ فیکلٹی جو اسلحہ سازی کے ادارے کے طور پر کام کرتا ہے پر قبضہ کر لیا ہے۔

اس قبضے تک پہنچنے کے لیے راستوں میں مزاحمت ہوئی یا نہیں اسرائیلی فوج نے ابھی اس بارے میں کوئی ذکر نہیں کیا ہے۔ نہ ہی یہ بیان میں ظاہر کیا ہے کہ فریقین کا کوئی جانی نقصان بھی ہوا ہے یا نہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں