رفح کراسنگ سے تیل کا پہلا ٹرک غزہ میں داخل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مصر اور غزہ کے درمیان واقع بین الاقوامی گزرگاہ رفح کراسنگ سے تیل کا پہلا ٹرک غزہ میں داخل ہو گیا۔

مصری ٹی وی کے مطابق یہ تیل اقوام متحدہ کے عملے کے حوالے کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ سات اکتوبر کو اسرائیل حماس جنگ کے آغاز کے بعد یہ پہلا تیل کا ٹرک غزہ میں داخل ہوا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق دیگر دو ٹرک بھی کراسنگ پار کرنے کی اجازت کے منتظر ہیں۔

دریں اثنا اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے برائے فلسطینی مہاجرین 'اونروا' کا کہنا ہے کہ وہ اس موقع پر تیل کی فراہمی کی تصدیق نہیں کر سکتے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے ایجنسی کی ڈائریکٹر کمیونیکشنز جولیٹ ٹوما نے بتایا کہ "غزہ میں سات اکتوبر سے اب تک تیل کی کوئی کھیپ نہیں آئی۔ جب ہمیں اس حوالے سے کوئی اطلاع موصول ہو گی تو انروا میڈیا کو مطلع کر دےگا۔"

اس سے قبل اقوام متحدہ نے پیر کے روز خبردار کیا تھا کہ "اگر اس کے ٹرکوں کے لئے تیل فراہم نہ کیا گیا تو اگلے 48 گھنٹوں میں امداد کی تقسیم کے تمام آپریشن رک جائیں گے۔"

مقبول خبریں اہم خبریں