مشرق وسطیٰ

سکیورٹی کونسل کی خاموشی نے اسرائیل کو الشفا ہسپتال پر حملے کا حوصلہ دیا: اردن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اردن نے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ' اسرائیل کی الشفا ہسپتال پر وحشیانہ کارروائی کی وجہ ادارے کی خاموشی ہے۔'

اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفدی نے ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ "الشفا ہسپتال میں جاری وحشیانہ کارروائی اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی خاموشی کی وجہ سے ممکن ہے۔"

ان کا مزید کہنا تھا کہ "ہم اس وحشیانہ کارروائی پر خاموشی کی مذمت کرتے ہیں۔ اس کی بدولت جنگی جرائم پر پردہ ڈالا جا رہا ہے۔ یہ ناقابل قبول اور نا قابل جواز ہے۔ کونسل کو بہرصورت خاموشی توڑنا ہوگی۔"

مقبول خبریں اہم خبریں