موسم سرما کےآغاز میں جنوبی سعودی عرب میں جبل ’الحشر‘ کے دلکش مناظر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

جنوبی سعودی عرب میں جازان کے علاقے میں کوہ ’الحشر‘ میں موسم سرما کے بادلوں نے سردیوں کے دلکش مناظر بکھیر دیے۔ پہاڑ کی چوٹیوں پر بادل اور دھند نے اپنی چادر پھیلا دی جب کہ کھیتوں نے اپنا "موسم سرما کا لباس" زیب تن کرلیا۔ موسم سرما میں کسان پہاڑ کے اطراف میں تیار پھلوں اور فصلوں کی کٹائی اور سردیوں کے سیزن کی فصلوں کی بیجائی میں مصروف ہیں۔

سعودی عرب کے فوٹوگرافر حسین الحریصی نےحال ہی میں کوہ الحشر کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے 2500 میٹر کی بلندی سے اس علاقے کی تصویر کشی کی۔ کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہونے والے مناظر قدرت کی صناعی اور کاریگری کی عکاسی کرتے ہیں۔

الحریصی نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سردیوں کے موسم میں کوہ ’الحشر‘کے اونچے علاقوں میں درجہ حرارت صفر کے قریب پہنچ جاتا ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تقریباً 25 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ نہیں ہوتا۔ کوہ الحشر پہاڑوں کی خصوصیت یہ ہے کہ ان کے آسمان بادلوں اور دھند سے ڈھکے ہوئے ہیں کو دلکش مناظر تشکیل دیتے ہیں۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ سردیوں کے موسم کے آغاز کے ساتھ ہی کوہ الحشر فارمز جن کی تعداد 220 کے قریب ہے میں بیج بونا شروع کر دیے جاتے ہیں۔ یہ بیجائی موسم سرما کی فصلوں کے لیے ہوتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں