’عقبہ کے ہوٹل اسرائیلیوں سے بھر گئے ہیں‘:اردنی خاتون پارلیمنیٹیرین کے بیان پر تنازع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

اردن کی ایک رُکن پارلیمنٹ کی طرف سے سوشل میڈیا پر شائع ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ مملکت کے جنوب میں عقبہ شہر کے ہوٹلوں میں بڑی تعداد میں اسرائیلیوں نے بکنگ کرائی ہے تاہم انہوں نے اس کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا۔

اردنی رکن پارلیمنٹ تمام الریاطی نے فیس بک صفحے پر ایک بیان پوسٹ کرنے کے کچھ دیر بعد ڈیلیٹ کردیا۔ اس بیان میں اس نے کہا تھا کہ "عقبہ میں ہمارے پاس موجود زیادہ تر بین الاقوامی ہوٹل اگلے ہفتے کے آغاز میں مکمل طور پر بک ہوچکے ہیں۔ یہودیوں کی آمد ایلات سے یہودیوں کی ممکنہ منتقلی کے پیش نظر ہوئی ہے‘‘۔

اس نے مزید کہا کہ "ہوٹلوں نے اسرائیلیوں کو جگہ دینے سے انکار کر دیا مگر مادرکمپنیوں نے انہیں مجبور اسرائیلیوں کی بکنگ پر مجبور کیا۔ یہ معلومات میرے پاس ہوٹلوں کے اندر موجود کارکنوں سے تصدیق شدہ ہیں"۔

اسپیکر پارلیمنٹ کی وارننگ

اردنی پارلیمنٹ کے اسپیکر احمد الصفدی نے کونسل کے اراکین کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگ اور اس کے بارے میں اردن کے موقف کے بارے میں غلط معلومات کی ترسیل یا بات کرنے کے خلاف خبردار کیا۔

آج بدھ کے روز پارلیمانی اجلاس کے دوران الصفدی نے عقبہ ہوٹلوں میں اسرائیلیوں کی موجودگی کے بارے میں الریاطی کے بیان کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ خاتون رکن پارلیمنٹ نے بغیر تصدیق اور ثبوت کے بیان دیا ہے۔

ہوٹل ایسوسی ایشن کا موقف

درایں اثنا اردن کی ہوٹل ایسوسی ایشن کے نائب صدر اور اس کے ترجمان حسین ہلالات نے عقبہ، وادی رم اور بحر مردار کے ہوٹلوں میں اسرائیلیوں کے پناہ لینے کے بارے میں گردش کرنے والی افواہوں کو مسترد کردیا۔

انہوں نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو موصول ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ ان افواہوں کے دہرائے جانے کے باوجود ایسا کوئی ثبوت نہیں ہے جس سے ثابت ہو کہ اسرائیلیوں نے اردن کے کسی ہوٹل میں پناہ لی ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہوٹل کا شعبہ اپنی خدمات کی فراہمی میں دیانتداری اور شفافیت کے لیے پرعزم ہے۔ تمام مہمانوں کی حفاظت اور آرام کو یقینی بنانے کے لیے سخت محنت کرتا ہے۔

انہوں نے میڈیا اور شہریوں پر بھی زور دیا کہ وہ خبروں کی رپورٹنگ میں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور کوئی بھی خبرشائع کرنے سے پہلے اس کی صداقت کی تصدیق کریں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں